ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن میں ذُھیب صدیقہ کو وقار اسلامیہ اور عبدالاحد کو وقار انجمن گولڈ میڈل :کابینہ وزیر یوٹی قادر کے ہاتھوں عزت افزائی

بھٹکل انجمن میں ذُھیب صدیقہ کو وقار اسلامیہ اور عبدالاحد کو وقار انجمن گولڈ میڈل :کابینہ وزیر یوٹی قادر کے ہاتھوں عزت افزائی

Sat, 14 Jan 2017 21:25:22    S.O. News Service

بھٹکل:14/جنوری  (ایس او نیوز) انجمن گراؤنڈ میں منعقدہ انجمن ہائی اسکولس کے مشترکہ سالانہ جلسے میں اسلامیہاینگلو اُردو ہائی اسکول کےممتاز متعلم محمد ذُھیب ابن محمد شعیب صدیقہکو ’’ وقارِ اسلامیہ ‘‘ اورانجمن بائز ہائی اسکولس کے ہونہار طالب علم عبد الاحد مشتاق سکندر کو’’ وقارِ انجمن ‘‘ سال 2016-2017 کے گولڈ میڈل خطاب سے نوازاگیا۔

دونوں طلبا کو ریاستی کابینہ کے وزیر اغذیہ یوٹی قادر نے گولڈ میڈل پہناتے ہوئے انہیں عزت بخشی ۔ خیال رہے کہ یہ ایوارڈ ہر سال ایس ایس ایل سی میں زیر تعلیم ایسے طلبا کو نوازاجاتاہے جو تعلیمی ، ثقافتی اور کھیل مقابلوں میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ہو۔ انجمن کے تعلیمی ماحول کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں اس ایوارڈ کو ایک وقار حاصل ہے اور ہر طالب علم اس کو حاصل کرنےکی غرض سے اپنے تعلیمی معیار میں بہتری لانےکی کوشش میں مصروف عمل رہتاہے۔

سالانہ جلسہ میں اپریل 2016 کے ایس ایس ایل سی امتحان میں 92.6 فیصد اوسط کے ساتھ اسکول میں فرسٹ رینک حاصل کرنے والے سید محمد مالکی کو مرحوم جناب ایم ایم صدیق ایوارڈ سے نوازا گیا اور انجمن کی جانب سے اس طالب العلم کو پانچ ہزار نقد روپیہ انعام دیا گیا۔محمد ریان ابن اسماعیل شیخ کو دھارواڑ میں منعقدہ ریاستی سطح کے پول والٹ میں اول انعام حاصل کرنے اور انجمن کا نام روشن کرنے پرانعام سے نوازا گیا، بتایا گیا ہے کہ یہ طالب العلم اب حیدرآباد میں منعقدہ نیشنل لیول پول والٹ مقابلے میں ریاست کرناٹک کی نمائندگی کرے گا۔ خبیب احمد ابن خواجہ معین الدین اکرمی کو جونئیر ادبی مقابلوں میں جنرل چمپئن شپ حاصل کرنے پر اور سید عبدالمنان ابن سید احمد انصار کو سنئیر ادبی مقابلوں میں جنرل چمپن شپ حاصل کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔ فضل الرحمن ابن محمد اسماعیل کندنگوڈا کو این سی سی میں فرسٹ بیسٹ کیڈیٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

سالانہ جلسہ میں 36سالوں تک خدمات انجام دے کر ریٹائرڈ ہونے والے فرسٹ گریڈ اسسٹنٹ محمد شریف سید کی بھیتہنیت کی گئی اسی طرح 30 سال تک تدریسی خدمات انجام دینے والے کنڑا ٹیچر پرکاش سنجیو کیرانی کی بھی عزت افزائی کی گئی۔


Share: